شکرگڑھ : کچہری میں وکلا گردی، سائلہ پر بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل

Last Updated On 29 October,2019 07:48 pm

شکرگڑھ: (دنیا نیوز) وکلا نے کچہری میں پولیس کی موجودگی میں سائلہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ وکلا، سائلہ کو فٹبال کی طرح ٹھڈے مارتے رہے۔

پولیس اس تمام واقعے میں خاموش تماشائی بنی رہی اور وکلا خاتون کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ پولیس انھیں روکنے کی بجائے وکیل کی ڈھال بنی رہی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کا نشانہ بننے والی امرت بی بی پیشی کے لئے عدالت آئی تھی۔ کچہری میں خاتون اور وکلا کی تلخ کلامی، جھگڑے میں بدل گئی۔

پولیس کے مطابق موضع شاہ پور بھنگو کی امرت بی بی کا گلی کے راستے پر جھگڑا تھا۔ فریقین کی درخواست مل گئی ہے، تفتیش اورمیڈیکل رپورٹ آنے پر مقدمہ درج ہوگا۔