لاہور: قاتل ڈور ایک جان لے گئی، مغلپورہ کا عامر موقع پر دم توڑ گیا

Last Updated On 18 November,2019 12:35 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں قاتل ڈور ایک اور شخص کی جان لے گئی، مغلپورہ کے قریب موٹرسائیکل سوار عامر گلے پر ڈور پھرنے سے موقع ہر ہی دم توڑ گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ مغلپورہ کے قریب ایک شخص گلے پر ڈور پھرنے سی زخمی ہو گیا ہے جس پر ٹیمیں موقع ہر پہنچیں تو زخمی زیادہ خون بہنے سے دم توڑ چکا تھا۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی شخص کی شناخت عامر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ مقتول گجر پورہ کے علاقے صفدر پورہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہے جبکہ قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس پوری طرح خونی کھیل کو روکنے میں ناکام ہے اور چھٹی کے روز پتنگ بازی معمول بن چکا ہے۔