آئی جی پنجاب کا ایف آئی آر درج نہ کرنیوالے افسران کیخلاف کارروائی کا حکم

Last Updated On 20 November,2019 11:20 am

لاہور: (دنیا نیوز) آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے 8787 کمپلینٹ سنٹر کا دورہ کیا اور ایف آئی آر درج نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

آئی جی پنجاب نے سنٹرل پولیس آفس میں قائم کمپلینٹ سینٹر کا دورہ کیا، اے آئی جی کمپلینٹ عباست نثار نے سیل بارے بریفنگ دی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کے ازالے کے عمل میں مزید بہتری لائی جائے جبکہ مقدمات کے اندراج میں تاخیر کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی میں زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے۔

عارف نواز کا کہنا تھا کہ بذریعہ کال، ایس ایم ایس، ای میل اور ڈاک موصول ہونے والے تمام درخواستوں کے فالو اپ کو بھی یقینی بنایا جائے۔
 

Advertisement