2 ملزموں سے کروڑوں روپے کی 3 کلو ہیروئن برآمد

Last Updated On 27 November,2019 12:30 pm

کندیاں: (روزنامہ دنیا) اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف کارروائیوں کے دوران دو افراد سے کروڑوں روپے مالیت کی 3 کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی، ملز موں کو گرفتار کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل سوار ظفر اقبال جو کہ میانوالی کا رہائشی تھا سے 2 کلو گرام جبکہ سلانوالی سرگودھا کے رہائشی اعظم علی کی کار سے ایم ایم روڈ پر 1 کلو گزام ہیروئن برآمد ہوئی۔

دونوں ملز موں کیخلاف تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس میانوالی میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے جس کے بعد ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔