رحیم یار خان: پولیس کی موجودگی میں گروپوں میں لڑائی، اہلکار سمیت 15 زخمی

Last Updated On 29 November,2019 04:34 pm

رحیم یار خان: (دنیا نیوز) رحیم یار خان کے قریب لیاقت پور میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں لڑائی چھڑ گئی۔ فریقین نے ایک دوسرے کو اینٹوں سے زخمی کیا۔ پولیس اہلکار سمیت 15افراد زخمی ہوگئے۔ علاقہ گھنٹوں میدان جنگ بنا رہا۔

تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے قریب لیاقت پور کے علاقے معرکہ تھانہ شیدانی کی حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں بات دیوار ڈھانے سے شروع ہو ئی۔ پہلے تو تکرار ہوئی پھر ہاتھ ایک دوسرے کے گریبانوں تک پہنچ گئے۔

نیچا دکھانے کے لئے فریقین نے اینٹوں سے ایک دوسرے کو زخمی کیا۔ دونوں پارٹیاں پولیس کی موجودگی میں جھگڑتی رہیں، لڑائی میں تھانہ شیدانی پولیس کے ایک اہلکار سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے۔

اہلکار کے زخمی ہونے کے بعد باقی پولیس والے جان بچا کر بھاگ نکلے۔ زخمیوں کو آر ایچ سی خان بیلہ ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے۔