پشاور: جعلی سیمنٹ بنانے والا 6 رکنی گروہ گرفتار، 300 بوریاں ضبط

Last Updated On 13 December,2019 10:05 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے جعلی سیمنٹ بنانے والے چھ رکنی گروہ کو گرفتار لیا، 300 جعلی سیمنٹ کی بوریاں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق پشاورکے نواحی علاقے بڈھ بیر کے قریب کارروائی کی گئی جس کے دوران معروف کمپنیوں کے نام پر جعلی سیمنٹ بنانے والے چھ رکنی گروہ کو گرفتارکیا گیا۔

کارروائی میں جعلی سیمنٹ سے بھرا ٹرک اور تین سو بوریوں سمیت مشینری تحویل میں لی گئی، مشہور کمپنیوں کی ہزاروں خالی بوریاں بھی برآمد کی گئیں۔