اسلام آباد: موبائل فونز کے آئی ایم ای نمبر بدلنے والا گروہ گرفتار، جرم بھی مان لیا

Last Updated On 22 December,2019 06:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی پولیس نے بڑی کارروائی میں سافٹ ویر انجینئر کو گرفتار کر لیا ہے جس نے انکشاف کیا کہ اس نے سیکڑوں موبائلوں کے آئی ایم ای نمبر کو تبدیل کیا ہے۔

گینک کی سرپرستی کرنے والا سافٹ ویر انجینئر ابرار موبائل فونز کے آئی ایم ای نمبرز تبدیل کرتا تھا۔ ملزم نے ہزاروں لوگوں کے چھینے اور چوری کئے گئے موبائل فون کے آئی ایم ای نمبر بدلے۔ ملزم کے ساتھ منظم موبائل سنیچر کا گروہ بھی گرفتار کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گینگ چھینے گئے فونز کا آئی ایم ای نمبر بدل دیتے تھے جس سے تفتیش نہیں ہو پاتی تھی۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ اس گینگ پر ہاتھ پڑا۔

ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے درجنوں موبائل فون، آئی ایم ای نمبر بدلنے کے لیے استعمال ڈیوائسز اور لیپ ٹاپ بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔