اٹک : نامعلوم شخص کا تین خواتین پر حملہ، ایک جاں بحق

Last Updated On 23 December,2019 04:38 pm

اٹک: (دنیا نیوز) ضلع اٹک میں نامعلوم شخص کی طرف سے تین عورتوں پر کلہاڑی کے ذریعے حملہ کیا گیا جس کے باعث ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک کے علاقے گھوڑا مار گاؤں میں تین خواتین جنگل میں لکڑیاں کاٹنے میں مصروف تھیں، جہاں پر نامعلوم افراد نے کلہاڑی سے حملہ کر دیا، حملے کے دوران ایک خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ دو شدید زخمی ہو گئی۔ نامعلوم آور حملہ شخص واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق زخمی ہونے والی دونوں خواتین کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔