فیصل آباد میں وکلاء کے لڑائی جھگڑے، گالم گلوچ کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آ گیا

Last Updated On 27 December,2019 01:31 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں وکلاء کی جانب سے لڑائی جھگڑے اور گالم گلوچ کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔ ڈی جی ایف ڈی اے کےآفس میں گُھس کر سابق سیکرٹری بار کونسل روحیل ظفر کینتھ نے گالم گلوچ اور جھگڑا کیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دنیا نیوز نے حاصل کرلی۔

فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کے آفس میں گھس کر گزشتہ روز سابق بار کونسل روحیل ظفر کینتھ کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دنیا نیوز کو موصول ہو گئی۔

فوٹیج میں روحیل ظفر کینتھ کو جھگڑا اور گالم گلوچ کرتے بھی واضح دیکھا جاسکتا ہے۔ ایف ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ روحیل ظفر کینتھ اپنے ذاتی پلاٹوں کے معاملے میں ایف ڈی اے آفس آئے تھے جہاں انکی جانب سے جھگڑا اور نازیبا روئیہ اختیار کیا گیا۔