کراچی: سکیورٹی گارڈ نے بینک کی کیش وین لوٹنے کی کوشش ناکام بنا دی

Last Updated On 03 January,2020 11:55 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں بہادر سکیورٹی گارڈز نے دن دیہاڑے بینک کی کیش وین لوٹنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ فائرنگ کی تبادلے میں سکیورٹی گارڈ اور راہگیر زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یوسف پلازہ میں ڈاکوؤں نے کیش وین لوٹنے کی کوشش کی۔ سکیورٹی گارڈز اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے کے باعث سکیورٹی گارڈ نذیر اور شہری عمران زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی گارڈ کے مطابق 29 لاکھ روپے محفوظ رہے۔ تاہم رش ہونے کے باعث ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے گارڈ اور شہری کا بیان قلمبند کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔