فیصل آباد: جھنگ بازار میں چور بک ڈپو اور سویٹ شاپ کا صفایا کر گیا

Last Updated On 09 January,2020 01:51 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد کے جھنگ بازار کے علاقے میں چور بک ڈپو اور سویٹ شاپ کا صفایا کر گیا۔ پولیس نے 3 دن گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا۔

واردات کی سی سی ٹی فوٹیج میں چور کو دکان کے تالے توڑ کر واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے، چور دکان سے نقدی اور لیپ ٹاپ چوری کر کے لے گیا۔

متاثرہ دکاندار کا کہنا ہے کہ اس نے تھانے میں مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دی تاہم تین روز گزر جانے کے باوجود بھی پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔