کراچی: پولیس کی بر وقت کارروائی، دولاپتہ بہنیں بازیاب

Last Updated On 22 February,2020 06:14 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے کریم آباد سے دو ہفتے قبل پراسرا طور پر لاپتہ ہونیوالی 2سگی بہنوں کو پولیس نے بازیاب کرا لیا۔

پولیس حکام کے مطابق عزیزآباد پولیس نےخمییسوں گوٹھ سے پراسرار طور پرلاپتہ ہونیوالی دو بہنوں کوبازیاب کرکے ملزمان کوگرفتار کر لیا۔ 17 سالہ اقرا اور 14 سالہ جیسمین کو ملزموں نےدوستی کاجھانسہ دیکراغوا کیاتھا۔

منان نامی ملزم دونوں بہنوں کو سکول سے واپسی پر اپنے ہمراہ لیکر گیا تھا۔ ملزم نے 10 ہزارروپے کے عوض دونوں بہنوں کو شہادت اور بلال نامی شخص کے حوالے کیا۔ ممکنہ طور پر دونوں بہنوں کو فروخت کیا جانا تھا۔