کوسٹ گارڈز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، کروڑوں روپے کی منشیات برآمد

Last Updated On 11 March,2020 03:28 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کر لی۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کےمطابق وندر بلوچستان ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ سیب سے لدے ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 227 کلو گرام چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

موبائل گشت کے دوران وندر ڈام کے علاقے سے 25ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کیا گیا۔ کیماڑی میں کارروائی کرتے ہوئے لانچ کے خفیہ خانوں سے تین ہزار سے زائد ایرانی ڈیزل برآمد کیا۔ ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ پکڑی جانے والی چرس، چھالیہ، ایرانی ڈیزل اور دیگر اشیاء کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔