پشاور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 245 افراد گرفتار

Last Updated On 22 April,2020 12:59 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 245 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق صدر، چارسدہ روڈ، دلزاک روڈ، جی ٹی روڈ، پشتخرہ اور دیگر علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں جس کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 245 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

کارروائی کے دوران 8 ڈینٹل کلینک، 4 بارگین سیل، 8 درزیوں کو بھی گرفتار کیا گیا، پابندی کے باوجود دکانیں کھولنے پر بیشتر افراد کو گرفتار کیا گیا۔