وزیراعلی پنجاب کا دیپالپور میں بچے کے اغوا و قتل کا نوٹس، ملزمان کی گرفتاری کا حکم

Last Updated On 22 April,2020 01:21 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے دیپالپور میں بچے کے اغوا اور قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعلی عثمان بزدار نے آر پی او ساہیوال سے بھی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر کارروائی کی جائے اور مقتول کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔