کراچی: لاک ڈاؤن کے باوجود وارداتیں نہ رک سکیں، شہری گاڑی، موبائل اور نقدی سے محروم

Last Updated On 14 May,2020 04:28 pm

کراچی: (دنیا نیوز) لاک ڈاؤن اور جگہ جگہ ناکوں کے باوجود کراچی میں لوٹ مار کی وارداتیں تھم نہ سکیں۔ نارتھ کراچی میں شہری سے گاڑی، موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 11 بی میں ڈاکوؤں نے واردات کی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گاڑی میں بیٹھنے والے شہری کو لوٹ مار کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے پہلے شہری سے موبائل فون اور نقدی چھینی جس کے بعد فرار ہوتے وقت گاڑی بھی لے گئے۔