تربت: ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر خاتون کو قتل کر دیا گیا

Last Updated On 15 June,2020 05:45 pm

تربت: (دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع تربت میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر خاتون کو قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع تربت کے نواحی علاقے دازن تمپ میں ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی، ڈاکوگھرسے22ہزار روپے,موبائل فونزاور دیگرقیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔

اس دوران خاتون نے مزاحمت کی جس پر ملزمان نے چھری کے وار کر دیئے جس کے بعد خاتون زندگی کی بازی ہار گئی، واقعہ کیخلاف تمپ میں بازار میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی۔

علاقہ مکینوں نے تمپ پولیس اسٹیشن کے سامنے دھرنا بھی دیا اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ ڈاکوؤں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔