خوشاب: جائیداد کے تنازع پر چچا نے چار یتیم بچیاں قتل کر دیں

Last Updated On 15 June,2020 11:31 pm

خوشاب: (دنیا نیوز) جوہرآباد تھانہ صدرنواحی گاؤں ناڑاشمالی میں چچا نے اراضی کے تنازعہ پر اندھادھند فائرنگ کرکے چار یتیم بچیاں قتل کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق خوشاب کے موضع ناڑہ میں گھریلو جھگڑے کی بنا پر چچا نے فائرنگ کرکے چار بہنوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، جاں بحق ہونے والوں میں میں بشریٰ بی بی، شازیہ بی بی، نسرین بی بی اور سلطانہ بی بی شامل ہیں۔ مقتولہ بہنوں کاکوئی بھائی نہ تھا والدین وفات پاچکےتھے۔ اطلاع ملتے ہی ڈی پی او خوشاب رانا شعیب محمود اور پولیس موقع پر پہنچ گئے۔

ڈی پی او خوشاب رانا شعیب محمود کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

معلوم ہوا ہے کہ چند روز قبل مقتولین کی والدہ فوت ہوئی تھی جس پر ان کے چچا افسوس کرنے کے لیے آئے تھے جہاں پر ان کا جائیداد کے تنازعے پر جھگڑا ہو گیا تھا اور آج چچا نے چاروں بہنوں کو موت کی نیند سلا دیا۔