اسلام آباد: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر ڈالا

Last Updated On 16 June,2020 04:55 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے اہلیہ کو مار ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر ڈالا جس کے بعد مقتولہ کے بھائی کی درخواست پر ملزم مہران خالد کےخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

مقتولہ کے بھائی کی طرف سے دی گئی درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے اطلاع دی کہ آپ کی بہن کو گولی لگ گئی ہے، میری بہن کوسسرال والوں نے گھریلو جھگڑے کی بنیاد پرقتل کیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ میری بہن کو اس کی ساس،نند اوردیگر اہلخانہ نے پکڑ کر رکھاتھا، مہران نے میری بہن کے سینے میں گولی ماری ہے۔