لاہور: (ویب ڈیسک) ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کرنیوالی خاتون گرفتاری سے بچ گئی۔ رئیسہ مسعود فاروقی کی سیشن کورٹ سے عبوری ضمانت منظور ہوگئی۔ عدالت نے ملزمہ کو 22 جولائی تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔
خاتون نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ بے قصور ہوں ٹریفک وارڈن نے جھوٹا مقدمہ درج کروایا۔
خیال رہے 2 روز قبل لبرٹی مارکیٹ کے باہر غلط پارکنگ پر ڈیوٹی پر موجود وارڈن فرقان نے خاتون کو گاڑی ہٹانے کا کہا جس پر خاتون آگ بگولا ہوگئی اور فون پکڑاتے ہوئے بولی لو اپنے باپ سے بات کرو۔
وارڈن نے بات نہ کی تو خاتون نے وارڈن کو تھپڑ اور ناخن مارے، جس کا سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی، انویسٹی گیشن پولیس نے چھاپہ مار کر خاتون کی کار کو قبضہ میں لے لیا، مگر ملزمہ گرفتار نہ ہوسکی۔