بھلوال: احساس پروگرام سے رقم وصول کر کے جانیوالی خاتون کو ڈاکوؤں نے قتل کر دیا

Last Updated On 17 July,2020 09:41 pm

بھلوال: (دنیا نیوز) بھلوال میں احساس پروگرام سے رقم وصول کرکے جانیوالی خاتون کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا اور مزاحمت پر چھریاں مار کرقتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھلوال سے احساس پروگرام سے رقم وصول کرکے حمیداں بی بی نامی خاتون اپنے بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر واپس جار ہی تھی کہ مسلح افراد نے چک نمبر 4 جنوبی کے قریب انہیں گھیر لیا اور رقم کا تقاضا کیا۔

ملزمان نے حمیداں بی بی کے انکار پر چھریاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی ماہم خان پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئیں۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔