کراچی: زمین کے تنازع پر بھتیجوں کی فائرنگ سے چچا قتل، تین کزن زخمی

Last Updated On 22 July,2020 05:13 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون چار نمبر میں زمین کے تنازع پر بھتیجوں کی فائرنگ سے چچا جان سے گیا جبکہ تین کزن زخمی ہوگئے

تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاون میں جائیداد کا تنازع پر ایک ہی خاندان کے درمیان جھگڑے میں فائرنگ اور ڈنڈے سے باپ بیٹوں سمیت چار افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو کی مدد سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دوران علاج ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہیں۔

جاں بحق شخص کی شناخت فضل کے نام سے کی گئی جبکہ زخمیوں میں 22 سالہ ظفر، 25 سالہ عالم اور چھ سالہ بلال بھی شامل ہیں۔

جاں بحق فضل کے بیٹے امان کے مطابق فائرنگ کرنے والے چچا زاد بھائی تھے۔ جس زمین کے تنازع پر جھگڑا ہوا وہ انکی ملکیت ہے۔ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف دیا جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلئے گئے ہیں زخمی سمیت دیگر کے بیانات اور دیگر شواہد کی روشنی میں فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔