سابق ایڈیشنل کنٹرولر پنجاب یونیورسٹی احمد علی قاتلانہ حملے میں جاں بحق، مقدمہ درج

Last Updated On 02 August,2020 09:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق ایڈیشنل کنٹرولر پنجاب یونیورسٹی احمد علی چٹھہ قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے، پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

پنجاب یونیورسٹی کے سابق ایڈیشنل کنٹرولر کو قتل کر دیا گیا، دو نامعلوم افراد نے اس وقت قاتلانہ حملہ کیا جب وہ فارم پر دودھ لینے جا رہے تھے۔ مرحوم احمد علی کی عمر 60 سال سے زائد تھی۔

ایس پی غضنفر کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ان کی کسی سے دشمنی نہیں، انکے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، جلد مجرموں کو بے نقاب کرینگے۔

مرحوم کے گھر افسوس کے لئے عزیز و اقارب کا تانتا بندھ گیا، پوسٹ مارٹم کے بعد نماز جنازہ منصورہ میں ادا کی جائے گی، مرحوم کی تدفین آبائی علاقے حافظ آباد میں کی جائے گی۔