کراچی میں مددگار ون فائیو اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

Last Updated On 07 August,2020 01:55 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں مددگار ون فائیو کے اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعے میں زخمی ہونے والے کی شناخت وقار اور جاں بحق شخص کی شناخت محمد اسلم کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ ون فائیو کے اہلکاروں نے کی۔ جاں بحق اورزخمی ہونے والوں کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

2 پارٹیوں میں رقم کا تنازع چل رہا تھا،ون فائیو اہلکار سمجھے ڈکیتی کی واردات ہے اور فائرنگ کر دی۔ ون فائیو کے 3 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ اہلکار تھانہ میٹھا در میں تعینات ہیں۔