کراچی: فائرنگ واقعات میں 2 افراد شدید زخمی، ٹریفک حادثے میں 2 نوجوان جاں بحق

Published On 18 August,2020 09:55 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں افسوسناک ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کے دو مختلف واقعات کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کراچی کے علاقے کورنگی انڈس چورنگی کے قریب بس کی ٹکر سے دو نوجوان جاں بحق ہو گئے جن کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں کی عمریں تقریبا سولہ سال تک ہیں۔ دوسری جانب نیو کراچی کنیز فاطمہ سوسائٹی میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ 27 سالہ عمران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مزاحمت کرتے ہوئے زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق زخمی عمران کو چھاتی پر گولی لگی ہے تاہم حالت خطرے سے باہر ہے، زخمی شخص کو علاج کی غرض سے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ادھر ناردرن بائی پاس مشرف کالونی کے قریب اندھی گولی لگنے سے ایک اور شخص زخمی ہو گیا، زخمی شخص کی شناخت نقیب اللہ کے نام سے ہوئی جسے علاج کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کورنگی ضیاء کالونی گھر سے ایک خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔