گوجرانوالہ: دہشت کی علامت سمجھے جانیوالے بھتہ خور گروہ کے چار ملزمان گرفتار

Published On 18 August,2020 12:55 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے بھتہ خور گروہ کے چار ملزمان کو پولیس نے سات سال بعد گرفتار کر لیا۔

گوجرانوالہ کے علاقہ گکھڑ میں عدنان عرف دانی بھتہ خور گینگ نے سات سالوں کے دوران تاجروں اور زمینداروں سے کروڑوں روپے بھتہ وصول کیا، گروہ کے چار ملزمان کو پولیس نے طویل جدوجہد کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔ گینگ کے شوٹر تاجروں اور زمینداروں کے گھروں پر فائرنگ کر کے خوف وہراس پھیلاتے اور بیرون ملک بیٹھا گروہ کا سرغنہ ٹیلی فون کے ذریعے بھتہ وصول کرتا ہے۔

بھتہ خور گینگ میں پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے، سی پی او گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ بھتہ خوروں کی معاونت کرنے والے پولیس اہلکار بھی جلد منظر عام پر لائے جائیں گے۔