کراچی: ڈاکٹر ماہا کی خودکشی کی تفتیش مکمل، پستول فراہم کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

Published On 23 August,2020 08:42 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈاکٹر ماہا علی شاہ کی خودکشی کی تفتیش مکمل کر لی گئی۔ پستول فراہم کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈاکٹر ماہا کی خودکشی کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ڈاکٹر ماہا قریبی دوست کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار تھیں اور اس سے رابطہ نہیں رکھنا چاہتی تھیں۔ دوست مختلف معاملات پر ان پر دباؤ ڈال رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر ماہا علی کیس، پولیس نے واقعہ کو خود کشی قرار دے دیا

پولیس نے ڈاکٹر ماہا کے اہلخانہ سے اندراج مقدمے کے لیے رابطہ کرلیا،ایف آئی آر کے بعد ماہا کے دوست کو حراست میں لیاجائے گا۔

پولیس نے ماہا علی شاہ کو پستول فراہم کرنے کے الزام میں 2 ملزمان سعد صدیقی اور تابش قریشی گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ساوتھ شیراز نذیر کے مطابق نائن ایم ایم پستول سعد صدیقی کی تھی جوتابش قریشی نے ماہا کو دی۔ ڈاکٹر ماہا نجی ہسپتال کی ڈیوٹی سے واپس آئیں تو کافی ڈیپریس تھیں، انہوں نے خود کو واش روم میں بند کرکے خودکشی کرلی۔