ڈاکٹر ماہا کیس: اسلحہ دینے والے دو ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Published On 24 August,2020 06:45 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سٹی کورٹ نے ڈیفنس کے علاقے میں مبینہ خودکشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا کو اسلحہ دینے والے دو ملزموں کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

مقامی عدالت میں ڈاکٹر ماہا کو اسلحہ دینے والے ملزموں سعد اور تابش کو پیش کیاگیا، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرماہا کی خودکشی میں استعمال ہونیوالا اسلحہ سعد کے نام پر تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ڈاکٹر ماہا کی خودکشی کی تفتیش مکمل، پستول فراہم کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

ملزم تابش نے ڈاکٹر ماہا کو اسلحہ اور گولیاں فراہم کی تھیں،عدالت نے دونوں ملزموں کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا، ڈاکٹر ماہا نے چند روز قبل گھر میں خود کو گولی ماری تھی۔