کراچی: (دنیا نیوز) ڈاکٹر ماہا کے والد کا میڈیا سے گفتگو میں ملزم جنید پر ڈاکٹر ماہا کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام لگایا جبکہ پولیس کی ناقص تفتش پر سوالات بھی اٹھا دیئے۔
کراچی میں گزشتہ ہفتے خود کشی کرکے جان سے ہاتھ دو بیٹھنے والی خاتون ڈاکٹر ماہا کے والد پہلی مرتبہ میڈیا کے سامنے آئے۔ کراچی میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماہا کے دوست جنید نے ہسپتال ٹیکنیشن وقاص کے ساتھ مل کر ایم ایل او تبدیل کروایا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ملزم جنید مرحومہ ماہا کو بلیک میل کرتا رہا، اس نے میری بیٹی کو جسمانی تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ انہوں نے پولیس کی تفتیش پر سوال اٹھاتے ہوئے اکیلے ہی قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کر دیا۔
خاتون ڈاکٹر کے والد نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی بیٹیوں کو جنید جیسے شخص سے بچائیں۔ انہوں نے وزیراعظم اور دیگرمتعلقہ حکام سے ملزم جیند کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
ڈاکٹر ماہا کے والد نے انکشاف کیا کہ ملزم جنید کا مکمل گینگ ہے جس میں لڑکے اور لڑکیاں دونوں شامل ہیں۔ عرفان نامی ڈاکٹر کے کلینک کے اوپر بار موجود ہے جہاں منشیات کا کھلے عام استعمال کیا جاتا ہے۔