کراچی: چار ماہ قبل پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کا مبینہ قتل، شوہر اور اسکا دوست گرفتار

Published On 08 September,2020 11:42 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں چار ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا، پولیس نے شوہر اور اس کے دوست کو گرفتار کر لیا۔ مقتولہ کے والدین نےالزام لگایا ہے کہ قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

خودکشی یا پھر قتل کا واقعہ، کراچی میں بلوچ کالونی کی حدود محمود آباد نمبر پانچ میں گھر میں خاتون کے قتل کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغازکیا۔ مقتولہ کے والدین کا کہنا ہے کہ مبینہ قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔ عریبہ کے شوہر نے اطلاع دی کہ اس کی طبیعت خراب ہے جب ہم گھر پہنچے تو لاش ملی۔

ایم ایل او ڈاکٹر ذکیہ نے کہا کہ خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ واقعہ خودکشی ہے یا قتل یہ کہنا قبل از وقت ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ مرتب کرلی جائے گی۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہر شمشاد احمد اور اسکے دوست سعد کو تفتیش کیلئےحراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
 

Advertisement