لاہور میں گھر کے قریب جوہڑ سے دو سالہ بچے کی لاش برآمد

Published On 01 October,2020 10:59 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں گھر کے قریب جوہڑ سے دو سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

شیرا کوٹ کے علاقے میں افسوسناک واقعہ، گھر کے قریب کھیلتے ہوئے دو سالہ ایان غائب ہو گیا تھا جس کی لاش گھر کے قریب جوہڑ سے ملی، شک کی بنا پر قریبی رشتہ داروں کو شامل تفتیش کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزموں کو گرفتار کرلیا جائے گا، دادا کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔
 

Advertisement