فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں پولیس اہلکاروں نے شہری سے گن پوائنٹ پر واردات کرتے ہوئے 90 ہزار روپے نقدی چھین لی۔ شہریوں نے پولیس اہلکار اور اسکے ساتھی رضاکار کو قابو کرکے خوب درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ سی پی او فیصل آباد نے سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔
فیصل آباد کے تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے جھال خانوآنہ چوک کے قریب ہیڈ کانسٹیبل ارشاد اور اسکے ساتھی رضا کار اظہر نے اسماعیل نامی شہری کو تلاشی لینے کے بہانے روک کر گن پوائنٹ پر 90 ہزار روپے نقدی سے محروم کردیا جبکہ متاثرہ شہری اور موقع پر موجود دیگر شہریوں نے واردات کرنے والے پولیس اہلکاروں کو قابو کرنے کے بعد خود درگت کا نشانہ بنایا۔
شہریوں نے واردات کرنے والے پولیس اہلکاروں پر خوب ہاتھ صاف کرنے کے بعد انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔ سی پی او فیصل آباد سہیل چوہدری نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے واردات میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا بھی حکم دے دیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔