لاہور: پولیس اور ڈاکووں کا مبینہ مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے میں راہگیر طالبہ جاں بحق

Published On 22 October,2020 03:21 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم ٹاون فاطمہ سائینس کالج کے قریب پولیس اور ڈاکووں کا مبینہ مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے میں فاطمہ نامی راہگیر طالبہ جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

ڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ کا پنجاب یونیورسٹی کے قریب ڈاکوؤں سے آمنا سامنا ہوا، تینوں مسلح ڈاکوؤں نے سمن آباد ملت پارک میں یکے بعد دیگرے وارداتیں کیں، ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو ڈاکوؤں کا تعاقب کر رہے تھے، پنجاب یونیورسٹی کے قریب ڈاکوؤں نے ٹیم پر فائرنگ کر دیں۔

ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر فاطمہ نامی لڑکی موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ ڈولفن اور پی آر یو نے تینوں مسلح ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، ڈولفن پولیس نے گرفتار ہونے والے ڈاکو مقامی پولیس کے حوالے کر دیئے۔
 

Advertisement