زائدالمیعاد امپورٹڈ اشیا کی جعلی لیبلنگ پر فوڈ گودام سیل، ناقص مال تلف

Published On 29 October,2020 12:30 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) زائدالمیعاد امپورٹڈ اشیا کی جعلی لیبلنگ کرنے پر شاہ عالمی مین اورنگزیب فوڈ گودام سیل کر کے کروڑوں کا مال برآمد کر لیا گیا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق مال میں 1800فروٹامنز، 1266 نیس کیفے کافی، 1056 بلیک ڈائمنڈ انرجی ڈرنک، 801ٹن پیک، 129.6 کلو باویرا ہالینڈ چاکلیٹ، 105ڈبے پرنگلس برآمد کئے گئے جبکہ 75 ڈیوڈراپ ایپل ڈرنک، 72 رانی فلوٹ، 42 کیبری بورن ویٹا، 32 نیسلے نیڈو 3پلس، 30 نیسلے فروٹاوائیٹل اور باسل سیڈ ڈرنکس بھی قبضے میں لئے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا تھا کہ تمام ناقص مال موقع پر ہی تلف کردیا گیا۔ معروف برانڈز کی ایکسپائرڈ اشیا کی ایکسپائری ڈیٹ تبد یل کر کے جعلی ایکسپائری لیبلز لگائے جا رہے تھے ۔ اشیا خورونوش کو زمین پر ہی رکھ کر پیکنگ کی جا رہی تھی۔ انتہائی ناقص سٹوریج اور فوڈ آئٹمز کی خریداری کا ریکارڈ بھی موجود نہیں پایا گیا۔