کوئٹہ: کسٹمز اورپولیس کی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کارروائی، 5 سمگل شدہ گاڑیاں ضبط

Published On 10 November,2020 07:21 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں کسٹمز اور پولیس کا نان کسٹم پیڈ گاٰڑیوں کے خلاف مشترکہ کاروائی کاآغاز کردیا۔ 5 اسمگل شدہ گاڑیاں ضبط کرلیں گئیں۔

کوئٹہ کسٹمزترجمان کے مطابق کسٹمز اور پولیس نےنان کسٹمز پیڈ گاٰڑیوں کےخلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے5 نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں قبضہ میں لیکر انہیں ضبط کر لیا۔

کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ اچانک چیکنگ کا یہ سلسلہ جلد ہی وسیع پیمانے پر صوبے بھرمیں پھیلایا جائے گا۔