11 ماہ کی بچی کو زیادتی کا نشانے بنانے والے ملزم کو سزائے موت کا حکم

Published On 13 November,2020 07:08 pm

قصور: (دنیا نیوز) عدالت نے 11 ماہ کی معصوم بچی کو زیادتی کا نشانے بنانے والے ملزم کو سزائے موت کا حکم سنادیا۔

قصور میں درندہ نما شخص نے 11 ماہ کی معصوم بچی زنیرہ فاطمہ کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔ عدالت نے بچی کو درندگی کا نشانہ بنانے والے ملزم رفیق کو سزائے موت دینے کا حکم دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج شاہد بشیر نے ملزم رفیق کو سزائے موت کا حکم سنایا۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے وارڈن سمیت دوہرے قتل میں نامزد ملزم کو 3 مرتبہ سزائے موت سنا دی

واضح رہے کہ ملزم رفیق نے پیرووالہ روڈ میں 11 ماہ کی زنیرہ فاطمہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ تھانہ صدر پولیس نے اگست 2019 میں ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیاتھا۔