پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیتی منشیات برآمد، 3 اسمگلرز گرفتار

Published On 19 November,2020 03:43 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کوسٹ گارڈز نے وندر میں کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے تین اسمگلرز کو گرفتار کر لیا، ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

ترجمان کوست گارڈ کے مطابق کوئٹہ سے کراچی آنے والی دو مختلف مسافر کوچوں میں سوار 2 مسافروں سے 7.180 کلو کرسٹل برآمد کر کے مسافر اسمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا، اس کے علاوہ ناکہ نہاری کوچ میں سوار مسافر سے ساڑھے آٹھ کلو گرام چرس برآمد کر کے مسافر اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

موبائل گشت کے دوران وندر شہر کے قریب ڈام کے علاقہ سے غیرقانونی طریقے سے چھپایا گیا 51800 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا گیا، ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق منشیات برآمد کر کے بین الصوبائی اسمگلرز سے تفتیش جاری ہے۔