لاہور: راج گڑھ میں باپ نے دو بیٹیوں کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا

Published On 13 January,2021 11:39 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں افسوسناک واقعہ، راج گڑھ میں باپ نے ذہنی مریض دو بیٹیوں کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا۔ سفاک ملزم نے اپنی جان بھی لے لی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے کر سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔

صبح سویرے ساندہ ٹوکے والا چوک میں سنگدل باپ نے اپنی دو ذہنی معذور بیٹیوں 34 سالہ سعدیہ اور 30 سالہ اقصی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا جبکہ باپ ضیاء نے خود کو بھی اسی آلے سے شدید زخمی کر لیا، جیسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔

محلے داروں کے مطابق باپ نے اپنی ہی لخت جگر کو سوئے ہوئے چھریوں کے وار کر کے قتل کیا۔ ضیا بٹ قالینوں کا کاروبار کرتا تھا، عرصہ دراز سے اپنے ذاتی گھر میں رہائش پذیر تھا۔ بیوی کی وفات کے بعد خود ہی بچیوں کو سنبھال رہا تھا۔