زین آفندی قتل کیس، پولیس نے 5 اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا

Published On 18 January,2021 10:58 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں زین آفندی قتل کیس میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے، 5 اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان کے نام فیضان قیصر،محمد آغا، گل محمد، عمران اور رحمت اللہ ہیں۔۔ زین آفندی کے ملازم رحمان نے ملزمان کو شناخت کرلیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کا گروہ افغانیوں پر مشتمل ہے جو کچرا چننے کی آڑ میں ریکی کرتے ہیں۔ ملزمان کو اسلحہ سپلائی کرنے والے کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پانچوں ملزمان کو مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔