فیصل آباد: چور ایلومینیم کی دکان کے تالے توڑ کر نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء اڑا لے گئے

Published On 24 January,2021 03:20 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد کے علاقے جھنگ روڈ پر نامعلوم چور نے تالے توڑ کر ایلومینیم کی دکان سے نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرلیں۔ چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی دنیا نیوز نے حاصل کرلی۔

فیصل آباد میں تھانہ جھنگ بازار کے علاقے جھنگ روڈ پر واقع ایلومینیم کی دکان سے گزشتہ رات نامعلوم چور رات کی تاریکی میں دکان کے تالے توڑ کر دکان میں داخل ہو گیا اور دکان سے 10ہزار روپے نقدی اور دیگر قیمتی اشیا چوری کر کے فرار ہو گیا۔

چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دنیا نیوز نے حاصل کرلی جس میں ملزم کو دکان کے تالے توڑتے اور دکان میں داخل ہوکر چوری کی واردات کرتے ہوئے واضح دیکھا جاسکتا ہے۔