زبانی تکرار پر گولیاں چل گئیں، باپ 2 بیٹوں سمیت جاں بحق

Published On 12 March,2024 09:30 pm

پشاور: (دنیا نیوز) تھانہ تہکال کی حدود میں زبانی تکرار پر گولیاں چل گئیں، فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں باپ سمیت دو بیٹے شامل ہیں، فائرنگ کا واقعہ زبانی تکرار پر ہوا۔

پشاور پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔