بہاولنگر: مختلف مقامات پر 2 افراد جان کی بازی ہار گئے

Published On 18 March,2024 06:16 am

بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر میں مختلف مقامات پر 2 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں، پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے نواحی علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا، مقتول کی شناخت 35 سالہ محمد نوید کے نام سے ہوئی، قتل کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ضروری کارروائی کے بعد لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

دوسری جانب بہاولنگر کے علاقے قلعہ مروٹ کے قریب ایک شخص کی درخت سے لٹکی لاش ملی ہے جس کی شناخت غلام رسول کے نام سے ہوئی، پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی، ابتدائی تفتیش کے دوران خودکشی کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔