کراچی : اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث3ملزمان گرفتار

Published On 18 March,2024 11:42 am

کراچی: )دنیانیوز) پاکستان رینجرزسندھ اورپولیس نے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان گرفتار کرلیے ۔

ترجمان کے مطابق ملزمان جعلسازی،اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں ، ملزمان کی شناخت کامل عرف کامی عرف اوکے،شیراز خان عرف شیزی عرف بوس اورراؤ عرفان کے نام سے ہوئی ۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 2غیرقانونی سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کےکارڈ اور بھتےکی پرچیاں برآمد ہوئیں ، ملزمان سوشل میڈیا پرخودکو رینجرز اور پولیس کا اہلکار ظاہر کرتے تھے ، ملزمان یونیفارم میں مختلف قسم کی ویڈیوز بنا کر مذموم مقاصد کےلیے استعمال کرتے تھے ۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ملزمان نے شہرکے مختلف علاقوں سےشہریوں کواغواکرکےتاوان مانگنے کا بھی اعتراف کیا ہے ، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ، گرفتارملزمان کو مسروقہ سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیاگیا۔