لاہور: ستوکتلہ کے علاقے میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، دو فرار

Published On 25 March,2024 11:19 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں ستوکتلہ کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو مارے گئے جبکہ دو فرار ہوگئے۔

لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں 4 ڈاکو واردات کر کے فرار ہوگئے، 15 پر اطلاع کے بعد ایس ایچ او ستوکتلہ ہاشم بھٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈاکوؤں کا پیچھا کیا، تعاقب کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔

پولیس حکام کے مطابق جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو مارے گئے جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

حکام کے مطابق مارے جانے والے دونوں ڈاکوؤں کی شناخت کر لی گئی، بشارت ولد مشتاق ننکانہ صاحب جبکہ علی زیب لاہور کا رہائشی تھا، دونوں ڈاکوؤں کی نعشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔