عارف والا: مسلح افراد نے نمازی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

Published On 26 March,2024 06:06 am

عارف والا: (دنیا نیوز) عارف والا میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے نمازی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قتل کا افسوسناک واقعہ عارف والا کے نواحی گاؤں 50 ای بی میں پیش آیا جہاں 22 سالہ نوجوان نماز ادا کرنے کے بعد مسجد سے باہر نکلا تو پہلے سے موجود مسلح افراد نے گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد لاش ہسپتال منتقل کر دی، مرنے والے نوجوان کی شناخت علی حسن کے نام سے ہوئی، پولیس نے لواحقین کی درخواست میں تفتیش شروع کر دی ہے۔