کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں اے وی سی سی اور سی پی ایل سی نے سائٹ ایریا میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 مغوی بازیاب کرا لئے، مقابلے کے دوران 4 زخمیوں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے پنجاب سے آئے 2 شہریوں کو بہادرآباد کی حدود سے اغوا کیا تھا، ملزمان نے مغویوں کی رہائی کیلئے 2 کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔
ایس ایس پی ای وی سی سی ظفر صدیق چھانگا کا کہنا ہے کہ اے وی سی سی اور سی پی ایل سی نے ٹیکنیکل بنیادوں پر سائٹ ایریا میں کارروائی کی۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی تھی، جوابی فائرنگ میں چار زخمیوں سمیت پانچ ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، واقعہ کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
ظفر صدیق نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران دونوں مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروالیا گیا ہے۔