جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

Published On 24 April,2024 06:08 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) ایف آئی اے نے جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم عمران بھٹی متاثرہ خاتون کو بلیک میل کرنے میں ملوث تھا، ملزم نے متاثرہ خاتون کی تصاویر واٹس ایپ پر شیئر کیں۔

ملزم متاثرہ خاتون کو واٹس ایپ کے ذریعے دھمکانے میں بھی ملوث پایا گیا، ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور دیگر شواہد تحویل میں لے لئے گئے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔