پسند کی شادی پر اصرار، سنگدل ماں نے بیٹی کوگلا دبا کر قتل کردیا

Published On 26 April,2024 10:29 am

سیالکوٹ: (دنیانیوز) سیالکوٹ میں پسند کی شادی پر اصرار جرم بن گیا ، سنگدل ماں نے 21سالہ بیٹی کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔

لرزہ خیز واقعہ سیالکوٹ کے تھانہ مراد پور کے علاقہ بونکن میں پیش آیا ، جہاں والدین نے ڈیرھ ماہ قبل بیٹی کی رضامندی کے بغیر شادی کی تھی ، زلیخا اس شادی سے خوش نہیں تھی۔

پولیس کے مطابق زلیخا تین روز قبل ہی قاسم نامی نوجوان کیساتھ گھر سے بھاگ گئی تھی اور پولیس نے زلیخا کو بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کیاتھا ، بعدازاں  ماں نے کمرے میں سوئی زلیخا کا گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے بے رحم ماں کو گرفتار کر لیا ہے۔