ملالہ کی زندگی پر بننے والی فلم "ہی نیمڈ می ملالہ " کا ٹریلر جاری

Published On 29 Aug 2015 10:16 AM 

ہالی ووڈ فلم کی کہانی سوات کی گل مکئی کی زندگی پر مبنی ہے جس میں اس کے ساتھ پیش آنے والے حادثے اور دیگر واقعات کو پیش کیا گیا ہے

لاہور (دنیا نیوز ) نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بننے والی ہالی ووڈ فلم "ہی نیمڈ می ملالہ " کا مکمل ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔ ہالی ووڈ فلم "ہی نیمڈ می ملالہ " کی کہانی سوات کی گل مکئی ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر مبنی ہے جس میں ملالہ کے ساتھ پیش آنے والا حادثہ اس کا علاج ، تعلیمی سفر اور نوبل انعام کا حصول دکھایا گیا ہے ۔ ڈیوس گگنہیم کی ہدایتکاری میں بننے والی اس ڈاکیومنٹری میں ملالہ ، ضیا الدین یوسفزئی ، مبین خان سمیت دیگر افراد شامل ہیں ۔