ہالی ووڈ ایکشن فلم دی ہنٹسمین ونٹرز وار کا دوسرا ٹریلر جاری

Published On 14 Feb 2016 06:34 AM 

ہالی ووڈ کی تھرلر اور ایکشن سے بھرپور فلم "دی ہنٹسمین ونٹرز وار" کا دوسرا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم 20 اپریل کو ریلیز ہو گی۔

نیو یارک: (دنیا نویز) یونیورسل اسٹوڈیوز کا شاہکار "دی ہنٹسمین ونٹرز وار" دو بہنوں کی دشمنی کی کہانی ہے۔ ایک بہن اپنی خوبصورتی کو ہمیشہ قائم رکھنے کیلئے دوسری بہن کی اولاد کی قربانی دے ڈالتی ہے۔ جس کے بعد دونوں بہنوں میں جنگ شروع ہوتی ہے۔ دونوں بہنوں کی دشمنی کا انجام کیا ہو گا یہ تو20 اپریل کو فلم کے ریلیز ہوبے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔